• news

’’انتخابی اصلاحات کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہونگے‘‘ چیف الیکشن کمشنر کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمشن نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن کمشن ارکان نے نیک نیتی سے کمیٹیز کے اجلاس میں شرکت کی اب جیسے بھی قوانین بنائے جائیں اس سے اب ہمارا کوئی تعلق نہیں ہوگا اور نہ ہی الیکشن کمشن اصلاحات سے متعلق قوانین کا حصہ بنے گا۔ قبل ازیںانتخابی اصلاحات کمیٹی کے رکن کی جانب سے الیکشن کمشن پر پری پول دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن