پاک افغان سرحد آج اور کل 2 روز کیلئے کھولی جائیگی، مشیر خارجہ نے افغان سفیر کو آگاہ کر دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان نے دو روز کیلئے پاک افغان سرحد کھولنے کا فیصلہ کر لیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 اور 8 مارچ کو پاک افغان سرحد کو دو روز کیلئے کھولا جائیگا۔ پاک افغان سرحد کو طور خم اور چمن کے مقامات پر کھولا جائے گا مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان سفیر کو ٹیلیفون کرکے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ سرحد کھولنے کا فیصلہ ویزے پر آنے والوں کی واپسی کیلئے کیا گیا ہے۔ ویزے پر افغانستان جانے والے پاکستانی بھی وطن واپس آئیں گے دونوں کراسنگ پوائنٹس پر متعلقہ حکام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔