• news

مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کر لی گئی، کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی تصویر حملہ آور کی ہی نکلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 13فروری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس چوک میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والے حملہ آور کے اعضاء کو فرانزک لیب بھجوایا گیا تھا ۔ کنگ ایڈورڈ کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ نے حملہ آور کے چہرے کی سرجری مکمل کر لی ہے جس کے بعد اس کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملہ آور کا پاکستان میں کوئی شناختی کارڈ نہیں بنا اور کالعدم تنظیم کی جانب سے بھجوائی گئی تصویر حملہ آور کی ہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن