پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو دبئی میں فکسنگ کی آفر
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو بھی فکسنگ کی آفر ہوگئی۔ دبئی کے ہوٹل میں فرنچائز اونر سے مشکوک شخص نے رابطہ کیا۔ مشکوک شخص نے کہا کہ ہر فرنچائز کے دو میچ مالک کی مرضی سے ہوتے ہیں۔ آپ بھی بات آگے بڑھائیں، نقصان پورا کریں گے۔ فرنچائز مالک نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع کردی۔ اینٹی کرپشن کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے معاملے کی تحقیقات کیں۔