• news

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے میں مدد ملے گی: نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی اور پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انشااﷲ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ فرنچائزر کا مشکور ہوں جنہوں نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو لاہور میں کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب خاص طور وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کو اس بات کا سہرا جاتا ہے جن کی انتھک محنت کی وجہ سے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ممکن ہوا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ جس طرح کے ہم نے انتظامات کیے ہیں آئی سی سی بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے ہمارا ساتھ دے گی۔ صدر ممنون حسین نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو لاہور میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن