• news

سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں : ویوین رچرڈ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ ویوین رچرڈ نے گزشتہ روز لاہور میں گالف کھیل کر اپنی تھکن اتاری گزشتہ روز ان کی سالگرہ بھی تھی اس موقع پر گفتگو کرتے ویوین رچرڈ نے کہا کہ ٹیم نے بہت محنت کی اس لئے فائنل میں پہنچے۔ چار غیر ملکی کھلاڑی نہیں آئے جو فائنل ہارنے کی وجہ ہے۔ عمران خان اور جاوید میانداد کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا تھا۔ ان کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے۔ ہمارے زمانے میں میچ فکسنگ کے بارے میں ادراک ہی نہیں تھا پیسے کی ریل پیل نے کرکٹ کی اقدار کو تبدیل کر دیا ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کو مشورہ دوں گا کہ وہ پاکستان آ کر کرکٹ کھیلیں پاکستانی کھانے میں مٹن بہت پسند ہے کہیں جاﺅں اور مٹن کھانے میں شامل نہ ہو تو مایوسی ہوتی ہے۔ سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن