.جوڈیشل کمشن نے پشاور ہائیکورٹ میں 3 نئے جج لگانے کی سفارش کردی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں جوڈیشل کمشن نے پشاور ہائیکورٹ میں تین نئے ججز کی تقرری کی سفارش کردی۔ جسٹس عبدالشکور، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج بنانے کی سفارش کی گئی۔