رائے ونڈ : پارسی ٹرسٹ کی قیمتی زمین پر بااثر قبضہ گروپ تعمیرات میں مصروف
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ مشن کالونی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے درمیان پارسی ٹرسٹ کراچی کی قیمتی زمین پر رائے ونڈپولیس کی سرپرستی میں بااثر قبضہ گروپ تعمیرات میں مصروف ہے اور پلاٹنگ کرکے رقبہ کی غیر قانونی فروخت کی جارہی ہے ،یہ جگہ کراچی کے پارسی ڈنشا خاندان کی ملکیت ہے جو انگلینڈ کے رہائشی ہیں اور اس کی فرد جاری نہیں کی جاسکتی ،اس قیمتی زمین پر عرصہ دراز سے بااثر شخصیات جعلی کاغذات تیار کرکے پولیس کی ملی بھگت سے قبضہ کی ناکام کوششیں کرچکی ہیں ،اس بار بھی ایک بااثر قبضہ گروپ مقامی پولیس کی ملی بھگت سے دن رات تعمیرات کررہا ہے ،ادھر پٹواری فردیں جاری کررہا ہے ،اس جگہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جنرل بس سٹینڈ کیلئے مختص کیا تھا ، یہ کل اراضی 82کنال تھی جس پر عرصہ دراز سے قبضہ گروپوں کی نظر تھی جس کا حل وزیر اعلیٰ نے یہاں50کنال جگہ کو ایکوائر کرکے فلائی اوور کا یوٹرن بناکر نکالاہے ،لیکن اس وقت باقی32 کنال جگہ پر قبضہ گروپ چاردیواری کررہا ہے ،پولیس اور محکمہ مال کے افسران اس قبضہ میں شامل ہیں،اہلیان شہر نے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔