• news

رانا مشہود سے اظہار تعزیت

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان اور اسدالرحمن ایڈووکیٹ کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا ۔وفد میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،امیرالعظیم ، امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد، فرحان شوکت ، ضیاءالدین انصاری ، شاہد نوید ملک ودیگر شامل تھے۔ انہووں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ علاوہ ازیں راجپوت سنگت پاکستان کے وفد نے رائے عقیل عباس بھٹی کی قیادت میں صوائی وزیر رانا مشہود کی والدہ کے انتقال پر انکے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر-دی نیشن