کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ ویوین رچرڈز نے 65 ویں سالگرہ لاہو رمیں منائی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سات مارچ 1952ء کو انٹیگا میں پیدا ہونے والے آئزک ویوین الیگزینڈر رچرڈز نے گزشتہ روز لاہور میں سالگرہ منائی ۔انہوں نے کرکٹ میں بڑا نام کمایا اور "سر" کا خطاب پایا۔ پاکستان سپر لیگ کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ فائنل کے لیے لاہور آئے تھے۔ ان کی پینسٹھویں سالگرہ کو مختصر مگر پْرتپاک انداز میں منایا گیا۔ تقریب میں نجم سیٹھی، رمیز راجہ اور وہاب ریاض سمیت پرستاروں نے شرکت کی اور انھیںمبارکباد دی۔ دریں اثناء دبئی روانہ ہوگئے۔