• news

جاوید آفریدی کا غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے انعامات کا اعلان، افغان صدر کی مبارکباد

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر+صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ میں کئی معروف اور غیر معروف پلیئرز لاکھوں روپے کی انعامی رقوم جیت چکے ہیں۔غیر ملکی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ منفرد مزاج اور جارحانہ بیٹنگ سے مشہور ڈیرن سیمی بھی انعامی رقوم حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں پیش پیش ہیں۔ ان کیلئے فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے 20 ہزار ڈالر(پاکستانی 20 لاکھ 60 ہزارروپے )کی خطیر رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔جاوید آفریدی نے ٹویٹ کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ایس ایل فائنل میں جیت پر افغان صدر اشرف غنی کی مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ سپر لیگ ٹو کا فائنل جیتنے پر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ پشاور زلمی کو پورا افغانستان سپورٹ کر رہا تھا ہمیں پشاور زلمی کی جیت پر بے انتہا خوشی ہے، افغان ناب وزیر خارجہ نے جاوید آفریدی کو افغانستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ افغان صدر آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن