• news

بھارت این آئی اے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو طلب کر لیا‘ ممبئی میں ان کی ہمشیرہ سے پوچھ گچھ

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ہمشیرہ نوری بی بی سے ممبئی کے اپنے آفس میں گزشتہ رز پوچھ گچھ کی اور ان کی فرم سے متعلق اور اکائونٹ میں ٹرانزیکشنز کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ دوسری طرف بھارتی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے غیرقانونی سرگرمیوں کے الزامات میں اسلامک ریسرچ فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو14 مارچ کو تفتیش کیلئے اپنے نئی دہلی ہیڈکوارٹرز میں طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت میں بڑھتی اثر پذیری سے پریشان وزیراعظم نریندر مودی‘ ان کی جماعت بی جے پی‘ اس کی اتحادی ہندو تنظیمیں خاصی پریشان تھیں۔ آخر ڈھاکہ کے کیفے میں دھماکے سے مودی سرکار کو ڈاکٹر نائیک کے خلاف مقدمے بنانے پر گند اچھالنے کا موقع مل گیا۔

ای پیپر-دی نیشن