• news

غیر ضروری نظرثانی درخواستوں پر برہمی آئندہ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے :چیف جسٹس

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیرضروری نظر ثانی درخواستوں پر جرمانے عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے غیرضروری نظرثانی درخواستوں پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ریمارکس دیئے ہم زیر التوا مقدمات نمٹانا چاہتے ہیں ٗپہلے ہی نظرثانی درخواستیں کیا کم ہیں کہ اب ہردوسرے مقدمے میں اس قسم کی درخواستیں دائرکردی جاتی ہیں ٗہم ابھی احتیاط برت رہے ہیں اور جرمانے نہیں کررہے تاہم مستقبل میں غیرضروری نظر ثانی درخواستوں پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے جب اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو سب سے پہلے انہوں نے وکلا کی جانب سے مقدمات کے التوا سمیت دیگرغیرضروری درخواستوں کے سد باب پر زور دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن