• news

گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جھگڑے میڈیکل سٹوڈنٹ اور ملازم کے ایک دوسرے کو تھپڑ، وارڈ سرونٹ کا سر پھٹ گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہونیوالی دو لڑائیوں کے دوران میڈیکل سٹوڈنٹ اور ہسپتال عملے نے ایک دوسرے پر تھپڑوں مکوں کی بارش کر دی جبکہ ڈرائیور نے بوتلیں مار کر وارڈ سرونٹ کا سر پھاڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کی او پی ڈی میں معمولی تنازعہ پر یوٹی سٹوڈنٹ اور ہسپتال ملازم نسیم بھٹہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس دوران دونوں ایک دوسرے پر تھپڑ، مکے برساتے رہے۔ اطلاع پر ہسپتال سکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ ٹراما سینٹر میں وارڈ سرونٹ اصغر وارڈ سے مریض لیکر آیا جہاں پر ڈرائیور الیاس نے وارڈ سرونٹ کو مریض کا اندراج کروانے کاکہا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلا می ہو گئی تو ڈرائیور الیاس نے طیش میں آ کر بوتلیں مار کر وارڈ سرونٹ کا سر پھا ڑ ڈالا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لڑائیوں کے باعث مریضوں میں خوف طاری ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن