• news

ہائیکورٹ نے شیڈو کیبنٹ کے قیام کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کا خاتمہ نہ کرنے پر اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں شیڈو کیبنٹ کے قیام کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عاطر محمودنے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے جامع پالیسی وضع نہیں کی۔ ملک میں کہیں بھی گڈ گورننس دکھائی نہیں دے رہی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے کہا کہ انگلینڈ اور بھارت میں بھی شیڈو کیبنٹ موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن