حکم امتناعی کے باوجود نیب نے پرویز اشرف کیخلاف کارروائی نہیں روکی، ہائیکورٹ میں وکیل کا بیان
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ حکم امتناعی کے باوجود بھی نیب نے کارروائی نہیں روکی۔ دو رکنی بنچ کے روبرو سابق وزیر اعظم کی درخواست میں نیب کی کارروائی کو چیلنج کیا ہے کی سماعت کے دوران وکیل نے نشاندہی کی کہ ہائیکورٹ نے راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر نیب کو ان کے خلاف کارروائی سے روکا تھا لیکن نیب عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہا۔ وکیل کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود نیب نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کارروائی کی ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔