قصور:میونسپل کمیٹی کا اجلاس، ہنگامہ آرائی، بعض ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں
قصور +(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کا پہلا ہنگامہ خیز اجلاس زیر صدرات وائس چیرمین چودھری احمد لطیف منعقد ہوا، اجلاس میں مونسپل کمیٹی کا سالانہ بجٹ کیو منظور کیا گیا جبکہ ایل ڈی اے کو قصور سے ٹیکس اکھٹے کرنے اور ممبران قومی وصوبائیاسمبلی کو ملنے والے فنڈز بپلک ہیلتھ کو دینے کے لئے قرارداتیں پاس ہوئیں۔اجلاس میں61کونسلروں نے شرکت کی۔ چیئرمین مونسپل کمیٹی ایاز خان نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام افسران کو چاہئے کہ وہ مل جل کر کام کریں اور علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ اجلاس میں 23کروڑ روپے کے قریب میونسپل کمیٹی قصور کا بجٹ منظور کیا گیا جبکہ بعض ممبران نے بجٹ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اسکی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوتی رہی اور کونسلر عبدالرشید سنی اور کونسلر اشرف عرف اچھی کے مابین جھگڑا ہوگیا اور بات گالی گلوچ سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک آتے آتے رہ گئی۔اس موقع پر لیبر کونسلر جاوید اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قصور ایک چھوٹا شہر ہے ایل ڈی اے کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ قصور کے کروڑوں کے ٹیکس جمع کرکے لاہور لے جائے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ پر میعار کے حوالے سے بڑے سوالیہ نشانہ ہے ارکان اسمبلی کے ملنے والے فنڈز میونسپل کمیٹی قصور کو دیئے جائیں۔ اجلاس میں ایل ڈی اے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف دو قرارداتیں ممبران کے شور شرابے میں منظور کر لی گئیں۔ ضلع کو نسل میانوالی کا بجٹ اجلاس تحریک انصاف اور ن لیگ کے ممبران کے درمیان ’’گو نواز گو‘‘ اور ’’گو عمرا ن گو‘‘ کے نعروں کی وجہ سے ہلڑ بازی کے منا ظر پیش کرتا رہا۔ بجٹ اجلاس وائس چیئرمین ملک عمر فیروز جوئیہ نے بطور سپیکر شروع کرایا ہی تھا کہ اسی اثناء میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے دو یونین کونسلوں کے چیئرمین بطور ممبر ضلع کونسل ہائوس میں داخل ہوئے، ابھی وہ بیٹھے ہی تھے کہ تحریک انصاف کے کچھ ممبران نے انہیں ٹماٹر مارنا شروع کر دیئے جس سے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی شروع ہو گئی اور تحریک انصاف کے ممبران احتجاج کرتے ہوئے ہائوس سے واک آئوٹ کر گئے۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل مولوی عصمت اللہ خا ن، قائد حزب اختلاف طارق خان نے ممبران اور میڈیا سے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف سے غداری کرنے والے ممبران مطیع اللہ وغیرہ تحریک انصاف کے ممبران کے ساتھ بینچوں نہیں بیٹھ سکتے، پہلے یہ لوگ چیئرمین کے عہدوں سے استعفیٰ د یں اور دوبارہ الیکشن لڑ کر آئیں۔ اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ اپوزیشن کو منانے کیلئے ضلعی چیئرمین گل حمید خان روکھڑی کے بیٹے حمیر حیات خان روکھڑ ی اور اپوزیشن کے قائد طارق خان ناراض ساتھیوں کو منا کر دوبارہ ہائوس میں لے گئے۔ اپوزیشن کے دوبارہ ہائوس میں جانے کے بعد تحریک انصاف کے ممبران کا اصرار رہا کہ ان دونوں ممبران کو ہماری سیٹوں سے ہٹایا جائے جس پر دوبارہ احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان واک آئوٹ کر گئے۔ اجلاس کے دوران ضلع کونسل میانوالی کے وائس چیئرمین عمر فیروز جوئیہ نے بجٹ پر ممبران کو بحث کا موقع دیا۔ بجٹ پر پا نچ ممبران نے اپنا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں۔ ایک ممبر نے صحا فیو ں کے علا وہ غیر متعلقہ افراد کے اجلاس میں بیٹھنے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ممبران کو کارڈ جاری کئے جانے چاہئیں۔ بجٹ اپوزیشن ممبران کی عدم موجودگی میں واضح اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔