• news

بیساکھی میلے میں سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا بیساکھی میلے میں شرکت کرنے کے لئے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے لئے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدیق الفاروق کے مطابق بیساکھی میلہ14 اپریل کو حسن ابدال میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لئے12اپریل سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ سکھ یاتریوں کے پروموٹرز کو آئندہ دو سے تین روز میں رجسٹرڈ کرلیا جائے گا۔ بھارتی سکھ یاتری مختلف خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن