• news

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کی آزادی کیلئے لڑنے والی کشمیری مائوں، بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خواتین کی آزادی کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کا اہم حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے دورے کے دوران خصوصی گفتگو میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی تمام خواتین کو ٖخواتین کے 2017ء کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتی ہوں ، ان تمام مائوں بہنوں اور بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوںنے دہشت گردی کی جنگ لڑنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور افواج پاکستان کے شہید ہونے جوانوں اور ان کی مائوں کی بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں کشمیری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو اپنی آزادی کیلئے لڑرہی ہیں اور آئے روز قربانیاں دے رہی ہیں ۔ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو معاشرے میں خاص مقام حاصل ہے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے موجودہ حکومت نے قانون سازی کی ہے ۔علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آیا تسلیم کریں گے یقین ہے فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہو گا ،عمران ذہنی طور پر شکست تسلیم کر چکے ہیں انہیں چاہیے کہ قومی دھارے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ علاوہ ازیں و زیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں ، عمران خان نے پی ایس ایل کے مہمانوں سے متعلق غلط الفاظ استعمال کئے ، عمران خان کی طرف سے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن