• news

پرسکون رہائشی 80 ممالک کی درجہ بندی میں سوئٹزر لینڈ پہلے پاکستان 74ویں نمبر پر

نیویارک (صباح نیوز) امریکی ادارے کی جانب سے کئے گئے عالمی سروے کے مطابق آرام دہ اور پرسکون زندگی گزارنے کے لئے سوئٹزر لینڈ دنیا کا سب سے بہترین ملک ہے۔ امریکی ماہرین نے درجہ بندی 80 ممالک میں ثقافت، تعلیم، صحت، معاشی اور سیاسی صورتحال اور معیار زندگی کو پرکھنے کے بعد کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق رہائش کے لئے سب سے زیادہ پر سکون مقامات میں سوئٹزرلینڈ پہلے جب کہ کینیڈا دوسرے نمبر پر موجود ہے، بریگزٹ کے باوجود برطانیہ کو رہنے کے لئے دنیا کا تیسرا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ سال اس فہرست میں اول نمبر پر رہنے والے ملک جرمنی نے 3 درجے تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ایشیائی ممالک میں جاپان واحد ملک ہے جو ٹاپ 10 رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے اور اس کا نمبر پانچواں ہے۔ امریکا کا ساتواں، آسٹریلیا آٹھویں، فرانس نویں اور ڈنمارک دسویں نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں بھارت کا 25 واں، سعودی عرب کا 32 واں، ترکی کا 36 واں، سری لنکا کا 50 واں، پاکستان کا 74 واں اور ایران 79 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن