• news

شیریں مزاری کے الزامات: چیف الیکشن کمشنر نے کمشن ارکان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے الزامات کے بعد کمشن ارکان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے الیکشن کمشن ارکان پر الزامات کے بعد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا الیکشن کمشن نے نیک نیتی کے ساتھ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کی لیکن کمیٹی کی رکن شیریں مزاری نے الیکشن کمشن پری پول دھاندلی کے الزامات لگائے۔ کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھنا قانونی تقاضا تھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں رولز آف پروسیجر الیکشن کمشن کا تقدس پامال کیاگیا۔ سپیکر رکن اسمبلی کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کریں۔ خط میں مزید کہا گیا الیکشن کمشن کمیٹی میں پارلیمینٹرز کی معاونت کرتا رہا۔ الیکشن کمشن حکام نے کمیٹی کے 20 جبکہ ذیلی کمیٹی کے 78 اجلاسوں میں شرکت کی لیکن اب الیکشن کمشن حکام انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن