• news

پی ایس ایل فائنل پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب چھوٹا قدم ہے : ڈیرن سیمی

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی فاتح پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک چھوٹا قدم ہے ۔ ہانگ کانگ میں گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ڈیرن سیمی نے کہا کہ سکیورٹی بہت سخت تھی، میں نے سکیورٹی کے بارے میں محض اس وقت سوچا جب ہم بس میں تھے۔ پشاور کی ٹیم فیملی کی طرح ہے۔ ایک مرتبہ ایک غیرملکی کھلاڑی نے جانے کی بات کی تو تمام کھلاڑیوں نے اس کی پیروی کی۔ یہ بھائی چارے کی طرح ہے۔ ڈیرن سیمی سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے تو انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب میرے دائرہ ا ختیار سے باہر ہے۔ جب میں سٹیڈیم پہنچ گیا تو لاہور میں کھیل کر بالکل ویسا ہی لگا جیسا دنیا کے کسی اور حصے میں کھیل کر لگتا ہے۔ فین بہت ہی پرجوش تھے۔یہ صحیح سمت میں ایک چھوٹا قدم ہے۔ وقت یہ بات ثابت کردے گا۔ رات تین بجے سے اگلی رات تین بجے تک یہ سفر ایئر پورٹ سے ہوٹل، ہوٹل سے سٹیڈیم اور پھر سٹیڈیم سے ایئرپورٹ تک رہا۔ تو یہ تقریباً آنا اور جانا رہا۔

ای پیپر-دی نیشن