عمران خان کے ’پھٹیچر‘ بیان کے جاوید میانداد بھی حامی نکلے
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سابق کپتان جاوید میانداد کو عمران خان کے بیان میں کوئی خراب بات نظر نہیں آتی۔انہوں نے عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصطلاحات کرکٹ میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں اور ہر کرکٹر اسے جانتا ہے، بیان میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا اور مخالفین تنقید سے قبل سیاق و سباق کےساتھ بیان کا جائزہ لیں۔ عمران خان کے بجائے اصل سوال تو نجم سیٹھی کے بے بنیاد سوالات پر اٹھنا چاہیے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کیون پیٹرسن عمران خان کے بیان کی وجہ سے فائنل کیلئے لاہور نہیں آ رہے۔ یہ بہت بڑا بیان ہے اور اس کو دوبارہ منظر عام پر لانا چاہیے خصوصاً جبکہ پیٹرسن اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں۔
کہ ان کے لاہور نہ آنے کا فیصلہ تھا اور اس کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں۔اگر سکیورٹی رسک ہو تو انگلش کھلاڑی کبھی نہیں کھیلتے اور ہم سب یہ بات پہلے سے جانتے ہیں۔