پہلے آئی جی پنجاب گولڈکپ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پہلے آئی جی پنجاب گولڈکپ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔صوبائی وزیر برائے کھیل اور یوتھ افیئرزجہانگیر خانزادہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان والی بال فیڈریشن چودھری یعقوب اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب عارف نواز بھی موجود تھے۔
5روزہ ٹورنامنٹ12مارچ تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب، کے پی کے، آزاد جموں کشمیر، نیوی، آرمی، واپڈا اور پولیس کی ٹیمیں شریک ہیں۔ صوبائی وزیرجہانگیر خانزادہ کا کہنا تھا کہ صوبہ میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر ایس پی ماڈل ٹاو¿ن نے2 پولیس شہدا کے بچوں میں تحائف اور کیش تقسیم کیے۔