بھارت: ماؤ نوازوں سے روابط پر پروفیسر سمیت 5 افرادکو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
نئی دہلی (این این آئی)مغربی بھارت کی ایک عدالت نے ایک دانشور اور چار دیگر افراد کو ماؤ باغیوں کے ساتھ روابط کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر جی این سائیں بابا معذور ہیں اور ویل چیئر کا استعمال کرتے ہیں ٗانھیں 3 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت ضمانت پر رہا تھے۔