شیخوپورہ ، پاکپتن، اوکاڑہ، ڈسکہ،چنیوٹ اوباشوں کی 4 خواتین، 3لڑکوں سے زیادتی
شیخوپورہ ، پاکپتن، اوکاڑہ، ڈسکہ، چنیوٹ، چناب نگر(نامہ نگاران) اوباشوں نے مختلف واقعات میں 4 خواتین اور 3لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پاکپتن میں اڈہ بونگہ حیات کی حلیمہ بی بی کے گھر رات گئے ملزم وارث اپنے ساتھی کے ہمراہ گھس گیا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی محبوب پہرا دیتا رہا۔ دریں اثناء گائوں 3/EB میں (ط) کو ملزم ابدال اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے گھر سے اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں پر ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 47 جے ڈی میں 16 سالہ زاہد کو اوباش ناصر علی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ورغلا پھسلا کر ٹیوب ویل پر لے گیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ نواحی قصبہ گشکوریاں میں 8 سالہ بچے حبیب الرحمٰن کو اوباش محسن علی نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ڈسکہ میں تھانہ سٹی کے علاقہ لاری اڈا کے علاقہ میں (ش) کو ملزم غلام مرتضیٰ نے سامان دینے کے بہانے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چناب نگر کے تھانہ محمد والا کے علاقہ کوٹ محبتا میں نور محمد کی بیوی زبیدہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم خدا بخش نے زبردستی گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق فیصل آباد روڈ کی آبادی گھلا وٹواں میں اوباش نوجوان نے 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے بچے کے باپ کی درخواست پر ملزم حذیفہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔