ہنگری: مہاجرین کو حراست میں لینے کا قانون منظورکر لیا گیا ہنگری: مہاجرین کو حراست میں لینے کا قانون منظورکر لیا گیا
بڈا پسٹ (آن لائن)ہنگری کی پارلیمان نے ایک ایسے قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق ملک کی جنوبی سرحد پر قائم عارضی کیمپوں میں مقیم تمام پناہ گزینوں کو حراست میں لیا جا سکے گا۔اِس نئے قانون کے تحت تارکینِ وطن کی پناہ کی درخواستوں پر عمل در آمد مکمل ہونے تک اِن کی ہنگری میں نقل و حرکت اور ملک چھوڑنے پر پابندی ہو گی۔ہنگری کے سخت گیر موقف رکھنے والے وزیراعظم وکٹر اوربان کے مطابق قانون سازوں کی اکثریتِ رائے سے منظور ہونے والا یہ قانون یورپ میں پناہ گزینوں کی جانب سے کئے گئے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کا ردّ عمل ہے۔