• news

گرفتار دہشت گرد نے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کا اعتراف کرلیا

کراچی (کرائم رپورٹر ) کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد شہاب عرف چھوٹا نے جے آئی ٹی کے سامنے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق دہشت گرد شہاب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرقہ ورانہ قتل کی 18 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر چکا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے جون دوہزار تیرہ میں نعیم بخاری گروپ کے کہنے پر ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کو قتل کیا ۔دوہزار تیرہ میں ہی لیاقت آباد تھانے کی حدود میں پروفیسر سبط جعفر زیدی کو قتل کرنے میں بھی دہشت گرد شہاب شامل ہے ۔اس کے علاوہ ملزم نے دو ہزار بارہ میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر رضویہ میں ساجد کاظمی نامی شخص اور گلبرک میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن