• news

منڈی فیض آباد:رائس ملز چوکیدار نے مالک، منشی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

فیروز والا + منڈی فیض آباد+کلر کہار (نامہ نگاران) رائس ملز چوکیدار نے فائرنگ کر کے مالک اور منشی کو قتل کر کے خودکشی کر لی ، مختلف شہروں میں معمر شخص سمیت 3 افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا، فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک میں نوجوان العابدین نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایاگیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا، فیکٹری ایریا پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی، منڈی فیض آباد سے نامہ نگار کے مطابق چوکیدار نے مقامی رائس مِلز کے مالک اور مُنشی کو قتل کرنے کے بعد مُنشی کی نعش کو آگ لگا دی اور خودکو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا بتایا جاتا ہے کراچی رائس ملز میں مُنشی صادق مِل کا مالک شیخ نذیر اور چوکیدار عارف خان موجود تھے۔ چوکیدار نے نہ معلوم وجوہات کی بِنا پر طیش میں آ کر مُشی صادق کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ بعد میں مالک نذیر کو بھی فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ مُشی صادق کی نعش کو آگ لگا دی بعد ازاں اپنی کَنپٹی پر فائر کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا، وزیراعلیٰ میاںشہبازشریف نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فیصل آباد سے کے چک 658گ ب کے رہائشی 60 سالہ مشتاق نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ متوفی نے اپنی اولاد کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی اقدام اٹھایا۔ میانوالی کے نواحی علاقہ نانگنی کے رہائشی عبداللہ نے بیوی سے جھگڑے سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ اس کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔کلر کہار سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انچارج پولیس چوکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق 50 سالہ اے ایس آئی نے چوکی کے اندر ہی خود کو گولی مار لی، اے ایس آئی ساجد شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ اور گوجر خان کا رہائشی تھا چوکی انچارج کی جیب سے ہاتھ سے لکھا ایک پرچہ بھی ملا ہے۔

خودکشی

ای پیپر-دی نیشن