سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد (اے پی پی) سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق سوات او ر اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد شدید خوف و ہراس کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئی۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی زیر زمین 96 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔