• news

گوجرانوالہ میں 24 لاکھ کی بنک ڈکیتی، لاہور: شہری لاکھوں سے محروم

لاہور+ گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا معلوم ہو اہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں عمران کی دکان سے 2لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں ارشد کی دکان سے1 لاکھ22ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ ٹائون شپ کے علاقہ میں عبداللہ کی دکان سے1 لاکھ18ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ نواب ٹائون کے علاقہ میں جمیل اور اسکی فیملی سے 7لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و موبائل، تھانہ ہیئر کے علاقہ میں مصطفی کی دکان سے 40 ہزار مالیت کی نقدی وموبائل، تھانہ باٹا پو ر کے علاقہ میںمدثراور اسکی فیملی سے4 لاکھ60ہزار مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ مزنگ کے علاقہ کے رہائشی عبدالحئی کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 18لاکھ30 مالیت کی نقدی و زیورات ، تھانہ شمالی چھائونی کے علاقہ میں امانت اور اسکی فیملی سے 4لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ اسلام پو رہ کے علاقہ میں عدیل سے 90ہزار مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیاجبکہ چوروں نے تھانہ نواب ٹائون کے علاقہ میںعرفان کی چھت سے چور 4 لاکھ 80ہزارمالیت کے 200کبوتر چوری کر کے لے گئے وحدت کالونی میں سعید کی گاڑی مصری شاہ میں عباس،باغبانپو رہ میں بشیر،ہربنس پو رہ میں سعید،یکی گیٹ میں مشتاق،نواب ٹائون میں امیر،سٹی رائیونڈ میں صادق ،فیکٹری ایریا میں فیاض اور ہیئر میں جاوید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ دریں اثناء دن دیہاڑے تین نقاب پو ش ڈاکوئوں نے سیکیورٹی گارڈ ز سے اسلحہ چھیننے کے بعد عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نجی بنک لوٹ لیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی بنک ’’ایم سی بی‘‘ میں دن دیہاڑے تین نقاب پو ش ڈاکو سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھیننے کے بعد اندر داخل ہو گئے اور وہا ں موجود عملے کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا لیا اس دوران ڈاکو کیشیرز سے لاکھوں روپے اور چھینا ہوا اسلحہ بھی ساتھ لیکر فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر اعلی پو لیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے پولیس کے مطابق علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، دوسری جانب پو لیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار تھے ، جنہوں نے بنک سے 24لاکھ 78 ہزار روپے نقدی لوٹے اور سیکیورٹی گارڈز سے چھینا ہوا اسلحہ فتو منڈ چوک کے قریب پھینک گئے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن