لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی میں معدنیات کی کانکنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میانوالی میں معدنیات کی کان کنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور سیکرٹری معدنیات سے 2 ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس شاہد وحید نے ٹھیکیدار کی درخواست پر سماعت کی جس میں حکومت کی جانب سے کان کنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ میانوالی میں کان کنی کا 5سال کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن ایک سال کے بعد منسوخ کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ٹھیکہ کی منسوخی کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔ معاہدے کے برعکس ٹھیکہ کی منسوخی غیر قانونی ہے اس لیے ٹھیکہ منسوخ کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔