آپریشن ردالفساد سے قوم کو تحفظ کا احساس ملا : پرویز مشرف
اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر اورآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد شروع کرنے کا اعلان کر کے پاک فوج نے قوم کو تحفظ کا احساس دلایا ہے۔ملک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنی مصلحتیں قربان کرنا ہوں گی،دشمن کی چالوں کو سمجھتے ہوئے ان کا توڑ کرنا ہوگا،ڈیفنس لاہور میں ہونے والے دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر شدید دکھ ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی قوتوں کو ملک میں قیام امن کے لئے افواج پاکستان کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔