• news

ججوں کی عدم دستیابی، پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی 11 مارچ کو ہونیوالی سماعت مؤخر

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 11مارچ کو ہونے والی کاروائی مؤخرکر دی۔ یاد رہے کہ خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحی آفریدی، جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی پر مشتمل ہے، جسٹس یحی آفریدی خصوصی عدالت کے سربراہ ہیں۔ فاضل عدالت نے گیارہ مارچ سابق صدر کی جائیداد ضبطگی کے حکم کے خلاف صہبا مشرف اوران کی بیٹی عالیہ مشرف کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

ای پیپر-دی نیشن