چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کیخلاف تو ہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مقامی شہری محمود اختر نقوی نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے 2015ء میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بیان دیا۔ درخواست گزار کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کے خلاف توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کی جائے۔