• news

;عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان پر 15 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کےس مےں دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی ملزمان کی درخواست مسترد کر دی، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کےلئے پندرہ مارچ کی تارےخ مقرر کر دی گئی، درخواست پر فےصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سےد کوثر عباس زےدی نے سناےا، عدالت نے ملزمان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دےا کہ پندرہ مارچ کو ملزمان کےروبرو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے ملزمان معظم علی، محسن علی اور خالد شمےم کے جوڈےشل رےمانڈ مےں پندرہ مارچ تک توسےع کر دی، ملزمان کے وکلاءنے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن