’’اسیم آنند کو کیوں چھوڑ دیا‘‘ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کو کٹہرے میں لائے: پاکستان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈی جی سائوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کو کٹہرے میں لائے۔ سوامی آسیم آنند نے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کا بطور ماسٹر مائنڈ اعتراف کیا تھا۔ سمجھوتہ ایکسپریس حملے میں 98 پاکستانی شہید ہوئے تھے۔ آسیم آنند کے ساتھ حملے میں کرنل پروہت اور دیگر بھارتی فوجی بھی شامل تھے۔