• news

عمران نے جاوید لطیف کا سوشل بائیکاٹ کر دیا، مراد سعید کی ملاقات، تفصیلات بتائیں

لاہور (این این آئی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ٹویٹر پیغام میں عمران نے کہا تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن کسی ایسے پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا جس میں جاوید لطیف کو مدعو کیا گیا ہو۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اگر کسی مہذب معاشرے میں جاوید لطیف ایسا کرتے تو ان پر ہر قسم کے عوامی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی جاتی۔یاد رہے کہ قیادت پر تنقید کے معاملے پر تحریک انصاف کے مراد سعید اور (ن) لیگ کے جاوید لطیف پارلیمنٹ لابی میں جھگڑ پڑے تھے۔ علاوہ ازیں مراد سعید نے عمران خان سے ملاقات کیاور گزشتہ روز کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، کوششوں نے بتایا کہ پارٹی لیڈر اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے واقعے کو ہر فورم پر اٹھایا جائے گا، تحریک انصاف آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن