ہیلی کاپٹرز خریداری سکینڈل : بھارتی سپریم کورٹ نے میڈیا پر پابندی کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے سکینڈل میں بھارتی سپریم کورٹ نے میڈیا کا کردار محدود کرنے سے متعلق سینئر صحافی ہری جے سنگھ کی درخواست مسترد کر دی جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی میں قائم بنچ نے ریمارس میںکہا کہ یہ میڈیا کی آزادی پر حملہ ہے۔ جمہوری دور میں میڈیا کو ایک آزاد رول دیا گیا ہے۔