• news

سرحد پر شہری کا قتل، نیپال میں بھارت کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

کھٹمنڈو (رائٹرز) بھارتی سرحدی محافظوں کے ہاتھوں نیپالی شہری کی ہلاکت کے خلاف یہاں مظاہرے پھوٹ پڑے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاکت کے معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے دونوں ممالک کے آفیشلز نے اس معاملے پر ملاقات کی ہے اس کے باوجود گزشتہ روز نیپال کے شہر انندا بازار میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور مظاہرین نے مقامی حکومتی دفاتر پر حملہ کر دیا ایک گروپ نے کھٹمنڈوں میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن