• news

انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں پہلی مرتبہ غیرمسلموں پر بھی شرعی سزا کا نفاذ، 2 افراد کو مرغے لڑانے پر کوڑے مارے گئے

جانتھو (اے ایف پی) انڈونیشیا کے واحد صوبے آچے جہاں شرعی قوانین نافذ ہیں میں پہلی مرتبہ جمعہ کے روز 2 غیرمسلموں کو بھی مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے کے الزام میں کوڑے مارے گئے۔ 57 سالہ الم بن سوہادی اور 60 سالہ امل بن اکم کا مذہب بدھ مت اور دونوں چینی نژاد ہیں۔ دونوں کو بالترتیب 9 اور 7 کوڑے مارے گئے۔ دونوں ایک ماہ قید کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔ کوڑے درجنوں مقامی شہریوں اور حکام کی موجودگی میں مارے گئے۔ اس سے قبل صرف مسلمان شہریوں کو ہی شرعی سزائیں دی جاتی تھیں تاہم 2015ء سے قوانین تبدیل کر کے غیرمسلموں کو بھی سزا دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن