• news

مقاصد حاصل نہیں ہوئے ٹرمپ افغانستان مزید فوج بھیجنے سے قبل جنگ پر نظرثانی کریں : نیویاک ٹائمز

نیویارک (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں امریکہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اب ٹرمپ کو وہاں مزید فوج بھیجنے سے قبل اس جنگ پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ دی نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریہ میں خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کو افغان جنگ پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ افغان حکومت کا پورے ملک میں اضلاع پر کنٹرول ختم ہو رہا ہے۔ افغان فورسز کو قتل یا زخمی کیا جا رہا ہے۔ یاد ر ہے کہ سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف نے کہا تھا کہ افغانستان میں مزید فوجیوں کی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے عہدیداروں اور کانگرس کے ارکان کو اس درخواست پر شکوک و شبہات کے ساتھ غور کرنا چاہیے کئی برسوں سے چیلنجوں کے باعث امریکی جنرل افغانستان میں مشکل میں ہیں، افغان فوج میں کمزور قیادت اور کرپشن کا مسئلہ بھی حل نہیں ہوا۔ ایسی صورتحال میں ٹرمپ کو افغان جنگ پر مکمل نظرثانی کرنی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن