ڈکیتی‘ چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان‘ نقدی سے محروم
لاہور + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا۔ شمالی چھاﺅنی گلدشت ٹاﺅن میں واقع عمران کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ 60 ہزار کی نقدی‘ زیورات اور سٹی رائے ونڈ میں محسن کے دفتر سے تین ڈاکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر دو لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ کاہنہ میں ظفر اقبال سے ساڑھے تین لاکھ‘ اقبال ٹاﺅن میں منور سلطانہ سے 90 ہزار‘ اسلام پورہ میں نصراللہ سے 35 ہزار اور نواں کوٹ میں تصور سے 35 ہزار کی نقدی‘ موبائل فون چھین لئے گئے جبکہ اقبال ٹاﺅن میں شفیق‘ جنوبی چھاﺅنی میں حسن کی گاڑیاں اور شاہدرہ میں اسد اللہ‘ شفیق آباد میں فضل‘ شادباغ میں جبار‘ نواں کوٹ میں مظہر‘ جوہر ٹاﺅن میں ابوبکر‘ فیکٹری ایریا میں نعمان‘ شمالی چھاﺅنی میں راشد‘ ڈیفنس اے میں وحید‘ ڈیفنس سی میں یاسین‘ کاہنہ میں ارشد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ ڈاکو ڈھامکے کے قریب گن پوائنٹ پر نوجوان کو روک کر موٹرسائیکل‘ موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے عمران سے موٹرسائیکل‘ نقدی چھن لی۔ چوروں نے تنویر حسین کا پرس چوری کر لیا۔ نقدی‘ زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے۔ چوروں نے اشفاق کو 30 ہزار روپے سے محروم کر دیا۔ چورں نے دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔