,عالمی بنک کی شرائط پر فاٹا، خیبر پی کے میں منصوبوں کے فنڈز کیلئے پی سی ون کی منظوری
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فاٹا اور خیبر پی کے کیلئے دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری دیدی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی بنک کو متعلقہ فنڈز جاری کرنے کیلئے راضی کیا جائے گا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبوں کی منظوری دی گئی عالمی بنک نے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ عالمی بنک نے گورنر خیبر پی کے کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا دونوں منصوبے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے متاثرین کی بحالی کے ہیں، عالمی بنک نے رقم جاری کرنے کے لئے پی سی ون تیار کرنے کی شرط رکھی تھی۔