• news

سی پیک، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی : صدر ممنون

اسلام آباد (ایجنسیاں) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی اور روز گار کے مواقع ملیں گے۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صدر نے یہ بات حاجی محمد افضل کی سربراہی میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہا ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور درست اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی ادار وں نے پاکستان کو معاشی طور پر ترقی کرتا ہوا ملک قرار دیا ہے۔ دریں اثناءصدر مملکت ممنون حسین سے میانمار کے سبکدوش ہونے والے سفیر وین ینگ نے ایوان صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میانمار کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ میانمر کی جمہوریت کی جانب پیش قدمی خوش آئند ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کا مقصد امن اور بھائی چارے کا فروغ ہے اور اس کے اثرات عوام تک پہنچنے چاہییں۔پاکستان میانمر میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سفیر وین نیگ (Win Naing) نے کہا کہ وہ پاکستا ن اور پاکستانی عوام کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ا±ن کا پاکستان میں قیام یاد گار رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن