چنیوٹ: لڑکی سیلفی بناتے دریائے چناب کی پہاڑی سے گرکرجاں بحق
چنیوٹ (نامہ نگار) سیلفی بناتے ہوئے 20 سالہ لڑکی دریائے چناب کی پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ 20 سالہ کنول دختر ظفر ہاشمی سکنہ منڈی شیخاں اپنی دو بہنوں ارم اور مریم سمیت اپنی ممانی شبانہ اور ایک دوست لڑکی بھولی کے ہمراہ دریائے چناب نگر کی سیر کرتے ہوئے قریبی پہاڑی پر بلند چوٹی پر جاکر تصویریں بنا رہی تھی کہ پاﺅں پھسل جانے سے پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو 1122 نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔