• news

شاہکوٹ: تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق، ورثاءکا احتجاج

شاہکوٹ (نامہ نگار) تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبےنہ غفلت سے معمر شخص دم توڑ گےا۔ لواحقےن نے احتجاج کیا اور کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاو¿ں ڈلہ چندہ سنگھ کے رہائشی نوجوان محمد خالد نے بتاےا وہ اپنے چچا نواب دےن کو انتہائی نازک حالت مےں تحصیل ہسپتال لے کر گئے وہاں پر موجود ڈاکٹرز نے ان کے بارہا اصرار کے باوجود مرےض کا معائنہ کرنا گوارا نہ کےا۔ مسلسل اےک گھنٹے تک خوش گپےوں مےں مصروف رہے جس سے مرےض کی حالت بگڑ گئی تو اسے فےصل آباد الائےڈ ہسپتال رےفر کر دےا مگر مرےض راستے مےں ہی دم توڑ گےا۔ ورثاءنے ای ڈی او ہےلتھ ننکانہ سے مطالبہ کےا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت اےکشن لےا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن