• news

وزیر آباد: ہائی وولٹیج تار ٹوٹ کر گرنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق، دوسرا زخمی

وزیر آباد (نامہ نگار) مین بازار میں ہائی وولٹیج تار ٹوٹ کر گرنے سے دو سائیکل سوار کزن زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ مین بازار بکر گلہ چوک میں 11 کیوی تار اچانک ٹوٹ کر ٹرانسفارمر پر آگری جس کے نتیجے میںٹرانسفارمر سے دھماکہ اُڑ گیا جبکہ فیڈر لائن چالو رہی جس کی زد میں آکر سوئی گیس چھوٹی بستی قدرت آباد کا رہائشی 15 سالہ عظمت علی موقع پر جھلس کر جاں بحق جبکہ اس کا کزن شیر علی شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گیپکو ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود لائن سپرنٹنڈنٹ دو گھنٹے تک موقع پر نہ پہنچ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن