,سندھ میں شراب کی فروخت پر عبوری پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سندھ میں شراب کی فروخت پر عبوری پابندی کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ہے جس مین سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں سندھ شراب فروش یونین کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کی وساطت سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے تیس دن کے لئے شراب کی فروخت پر عبوری پابندی کا حکم غیر قانونی ہے کیونکہ شراب صرف غیر مسلم اور غیر ملکی افراد کو لائسنس کے تحت فروخت کی جاتی ہے اور لائسنس کے تحت کاروبار قانون کے مطابق ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پابندی سے بھاری نقصان ہوگا۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔