فضل الرحمٰن کے دیرینہ ساتھی عصمت اللہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی‘ تحریک انصاف میں شامل
پشاور (این این آئی) خیبر پی کے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کوہستان سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ عصمت اللہ نے استعفیٰ پی ٹی آئی کے اسلام دوست اقدامات کی بنا پر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کوہستان کے 300 رکنی جرگے نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی تھی جس میں مولانا عصمت اللہ نے استعفے کا اعلان کیا۔ عصت اللہ جلد استعفیٰ سپیکر کو پیش کریں گے۔ اس موقع پر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ عصمت اللہ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہوکر شمولیت کا اعلان کیا ہے۔